دلیل سحر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - علامتِ صبح، طلوع آفتاب کی نشانی۔  ظلمت کدے میں میرے، شب غم کا جوش ہے اک شمع ہے دلیل سحر، سو خموش ہے      ( ١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ٢٣٠ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'دلیل' کے بعد کسرۂ اضافت لگا کر فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سحر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٦٩ء سے "دیوان غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث